ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملکی معیشت کی شرح نمو اندازوں سے کچھ بہتر ہوسکتی ہے: آربی آئی کے سابق گورنررنگاراجن

ملکی معیشت کی شرح نمو اندازوں سے کچھ بہتر ہوسکتی ہے: آربی آئی کے سابق گورنررنگاراجن

Mon, 07 Sep 2020 12:03:52    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) رواں مالیاتی سال میں ملک کی معاشی شرح نمو صفر سے کچھ اوپر رہنے کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی پہلی سہ ماہی میں زراعت جیسے سیکٹر اور اشیائے ضروریہ و خدمات کے سیکٹرکا کام پوری طرح سے چل رہا تھا۔‘‘ ایک رپورٹ میں اس طرح کا امکان ظاہر کیاہے اور یہ رپورٹ ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی ) کے سابق گورنر اور ماہر معاشیات سی رنگاراجن اور ای وائی انڈیا کے پالیسی ایڈوائزر ڈی کے شریواستو نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق سی رنگا راجن اور ای وائی انڈیا کے اہم  پالیسی ایڈوائزر ڈی کے شریواستو کے ذریعہ تیار کی گئی مشترکہ رپورٹ  بعنوان ’’اِنڈیاز گروتھ پراسپکٹس اینڈ پالیسی آپشنز: ایمرجنگ فرام دی پینڈیمکس شیڈو‘‘میں وباء اور ہندوستانی معیشت پر اس کے اثرات جائزہ و تجزیہ کیا گیا ہے ۔ ’’ ہندوستان کی معاشی ترقی کے امکانات و اسٹرٹیجک متبادل‘‘ کے موضوع پر مبنی اس  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھلے ہی کئی ملک اور عالمی ایجنسیوں نے 21۔2020ء میں ہندوستان کی جی ڈی پی میں بڑی گراوٹ آنے کا اندازہ لگایا ہو، ایسے امکانات ہیں جن کی بناید پر یہ مانا جاسکتا ہے کہ نتائج ان اندازوں سے ٹھیک ٹھاک بہتر ہوسکتے ہیں۔  دھیان رہے کہ عالمی بینک نے 3.2؍  فیصد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے جی ڈی پی میں  6.8؍ فیصد کی گراوٹ کا اندازالگایا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم دھیان دیں کہ کچھ اہم سیکٹرز  جیسے زراعت اور اس سے متعلقہ شعبے،  پبلک ایڈمنسٹریشن ،  ڈیفنس سروسیز اور دیگر خدمات کے شعبوں میں ڈیمانڈ کو مدنظر رکھا جائے تو معیشت پیشگوئی کردہ صورتحال سے کچھ بہتر کارکردگی پیش کرسکتی ہے ۔‘‘ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’ایشینسیل گڈس اور سروسیز کے دائرے میں آنے والے شعبوں کا مجموعی پیدوار میں 40؍ سے 50؍فیصد کا تعاون ہوسکتا ہے۔‘‘


Share: